ڈپٹی کمشنر جنوبی یومیہ قیمت کی جانچ پڑتال و جرمانے بارے نومبر تک سب ڈویژن وار مجموعی رپورٹ جاری کردی

گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف ماہ نومبر میں601 کیسز رپورٹ کر کے ان پر 5298500روپے جرمانے عائد کئے گئے

اتوار 3 دسمبر 2023 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی کیپٹن (ر)الطاف حسین ساریو کی ہدایات پر یومیہ قیمت کی جانچ پڑتال اور جرمانے کے حوالے سے ڈی سی آفس کی طرف سے یکم سے 30 نومبر 2023 تک سب ڈویژن وار مجموعی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکاروں اور پرائز چیکنگ مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیموں کی طرف سے گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف ماہ نومبر میں601 کیسز رپورٹ کر کے ان پر 5298500روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف سے جاری کردہ مجموعی رپورٹ میں ضلع جنوبی کے سب ڈویژن سول لائنز میں 72 کیسز رپورٹ ہوئے اور 1455000 روپے جرمانے عائد ہوئے، صدر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 111 تھی جن پر 1047000 جرمانے عائد ہوئے، گارڈن میں 82 کیسز اور 837000 جرمانے عائد ہوئی, جبکہ آرام باغ میں 168 کیس رپورٹ اور 1118000 جرمانے عائد ہوئے اور جنوبی کراچی کی سب ڈویژن لیاری میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بھی 168 رہی جن پر 841500 روپے جرمانے عائد ہوئے جبکہ تین افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی آفس کی طرف سے پرائز کنٹرول کی کارروائیوں کے حوالے سے جاری کردہ مجموعی رپورٹ کے مطابق جنوبی کراچی کی مختلف سب ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران 15 LPGs شاپس پر بھی 114000 روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی نے ضلع جنوبی کراچی کی تمام سب ڈویژن میں سرکاری طے شدہ نرخوں پر اشیا خوردنوش شہریوں کو مطلع شدہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے اور گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے اے سیز اور ایڈمنسٹریٹرز کو واضع ہدایات دے رکھی ہیں۔

ڈی سی آفس کیافسران کا کہنا تھا کہ ڈی سی جنوبی کے احکامات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پرسرکاری طے شدہ نرخوں پر اشیا خوردنوش فروخت کرنے کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں، جس کی روزانہ کی روپورٹ ڈی سی کے پاس جمع ہوتی ہے۔