تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں 6 سے 10 دسمبر تک ہونے والی ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں چار پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے

اتوار 3 دسمبر 2023 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں 6 سے 10 دسمبر تک ہونے والی ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں چار پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی کے مطابق ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں شاہ زیب، عاصم خان، داؤد جان اور عبدالرحمان شامل ہیں جب کہ عمران قاسم ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زیب اور عاصم اچھی فارم میں ہیں اور ان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔ابتدائی طور پر ہم نے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سات مرد اور اتنی ہی خواتین ایتھلیٹس بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ نہ ہو سکا۔ہر ایک چیمپئن شپ کے لیے بہت محنت کر رہا ہے۔ ہم نے کھلاڑیوں کے لیے بہترین ممکنہ تربیت کا بھی انتظام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :