آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

07 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ 50 روپے جاری

اتوار 3 دسمبر 2023 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 07 ملازمین اور انکے اہل خانہ کے میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ 50 روپے جاری کر دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے کانسٹیبل محمد عمار یونس کو بازو کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ ہزار روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل محمد ارشد کو بیٹے کی آنکھوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، پی ایچ پی ملتان کے کانسٹیبل راحیل رمضان کو بیٹی کی آنکھوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ 75 ہزار روپے دئیے گئے۔

سپیشل برانچ کے انسپکٹر ملک محمد شفیع کو جگر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے ، شیخوپورہ کے انسپکٹر محمد افتخار کو آنکھوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کع مذکورہ بالا کیسز کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کیلئے بھجوائے تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طبی مسائل سے دوچار اہلکاروں کو علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے ۔