پشاور کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت ن لیگ میں شامل

اتوار 3 دسمبر 2023 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) پشاور کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار محمد نادر خان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے۔محمد نادر خان نے (ن)لیگ میں شمولیت کا اعلان امیر مقام کی رہائش گاہ پر کیا۔ اس موقع پر کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر)محمد صفدر اعوان اور الحاج شاہ جی گل آفریدی نے ملاقات کے دوران انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جو محمد نادر خان نے قبول کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر کیپٹن (ر)محمد صفدر اعوان، الحاج شاہ جی گل، حاجی حمید احمد صدر پی کے 79نے نادر خان کو پارٹی مفلر اور کیپ پہنائے اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔