وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گیا

اتوار 3 دسمبر 2023 21:45

دوحہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد قطر میں ہونے والی آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گیا۔وفد میں چیئرمین پاشا زوہیب خان ، معروف آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندگان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا انعقاد پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن اور قطر آئی ٹی انڈسٹری کے اشتراک سے اتوارکوکیا گیا ہے۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد قطر کے سرمایہ کاروں اور آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔پاکستان کے آئی ٹی ہنرمند اور فری لانسرز ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں خصوصیات کے حامل قرار دیئے جاتے ہیں،قطر سمیت مشرق وسطی ، مشرق بعید کے ممالک کے سرمایہ کار پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور ہنر مندوں سے متعارف ہوسکیں گے۔