شفیق آباد کے علاقے میں12 سالہ بچہ کرین کی زد میں آ کر جاں بحق

اتوار 3 دسمبر 2023 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) شفیق آباد کے علاقے بند روڈ کے قریب 12 سالہ بچہ کرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق12 سالہ بچہ سبحان کھیلتے ہوئے کرین کی زد میں آگیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد 12 سالہ سبحان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔