گجر ہال سٹی ننکانہ میں انجمن گجراں ضلع ننکانہ کا اجلاس منعقد

پیر 4 دسمبر 2023 11:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) گجر ہال سٹی ننکانہ میں انجمن گجراں ضلع ننکانہ کا اجلاس منعقد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجر ہال سٹی ننکانہ صاحب میں انجمن گجراں ضلع ننکانہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چوہدری اسلم سینئر نائب صدر انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان،چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان نے کی جس میں گجر برادری نے چوہدری محمد جمیل گجر ایڈووکیٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 2026ئ تک چوہدری محمد جمیل گجر ایڈووکیٹ کو صدر انجمن گجراں ضلع ننکانہ بلا مقابلہ منتخب کر لیا اجلاس میں گجر برادری کے چوہدری اکرام الحق گجر ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور CEO ہاکی فیڈریشن ننکانہ کو سنئیر نائب صدر انجمن گجراں ضلع ننکانہ، چوہدری مرتضی المعروف جیوا گجر آف موڑ کھنڈا کو نائب صدر انجمن گجراں ضلع ننکانہ، چوہدری عامر گورسی ایڈووکیٹ کو چیرمین لیگل ایڈ کمیٹی انجمن گجراں ضلع ننکانہ، چوہدری حافظ عمران اقبال گجر چیرمین ممبر ہارس سٹیڈ پاکستان،ممبر کسان وینگ پاکستان کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انجمن گجراں ضلع ننکانہ، چوہدری شاہد گجر آف وکیل والا کو سیکرٹری خزانہ انجمن گجراں ضلع ننکانہ،چوہدری زاہد ندیم گجر کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انجمن گجراں تحصیل ننکانہ،کو منتخب کیا گیا اجلاس میں چوہدری قیصر محمود گجر ایگزیکٹو ممبر انجمن مرکزیہ گجراں چوہدری رزاق گجر، چوہدری عامر اقبال گجر امیدوار ایم پی اے، چوہدری کاشف حمید گجر جنرل سیکرٹری انجمن گجراں ضلع ننکانہ اور گجر برادری کے بزرگوں اور یوتھ نے شرکت کی گجر قوم تمام عہدے داران کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔