فرانس کے معروف نوجوان ہمہ جہت بزنس مین حمزہ تاج سکھیرا کو بزنس فورم فرانس کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا گیا

بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے فرانسیسی بزنس مینوں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کے لئے تیار کریں گے ۔ پاکستان بزنس فورم فرانس

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن پیر 4 دسمبر 2023 14:18

فرانس کے معروف نوجوان ہمہ جہت بزنس مین حمزہ تاج سکھیرا کو بزنس فورم ..
پیرس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2023ء) پاکستان بزنس فورم فرانس کا ایک اہم اجلاس مقامی ریستوران میں ہؤا،  جنرل سیکریٹری یاسر خان نے بزنس فورم میں شمولیت کرنے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور فورم کے قیام اور ایجنڈے کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی ، چئیرمین سردار ظہور اقبال نے بزنس فورم کی طرف سے پاکستان میں انویسٹمنٹ ،  پاکستان میں گزشتہ سال متاثرین سیلاب زدگان کے لئے  کروڑوں روپے کی فنڈ ریزنگ ، اور پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے جیسے دیگر اقدامات سے  تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔

بزنس فورم کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے بزنس فورم کے قیام ، مقاصد اور آئیندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی دی، انہوں نے آئیندہ برس بزنس فورم فرانس کے پلیٹ فارم سے ہونے والی پاک یورپ ایگزیبیشن کے حوالے سے تمام مہمانوں کا آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چئیرمین سردار ظہور ، صدر حاجی اسلم اور جنرل سیکریٹری یاسر خان نے فرانس کے نوجوان ہمہ جہت بزنس مین  حمزہ تاج سکھیرا کو بزنس فورم فرانس کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا ، حمزہ تاج نے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے فرانسیسی بزنس مینوں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کے لئے تیار کرنا ہے اور پاکستانی اور فرنچ بزنسمینوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

بزنس فورم فرانس کی اس تقریب سے سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ایک سابق اوورسیز پاکستانی ہوں اوورسیز پاکستانی ہی اصل سفیر ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز پاکستان اپنا مزید کردار ادا کریں ، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں منفی تنقید کی بجائے مثبت تنقید کرنی چاہئیے تاکہ اصلاح ہوسکے۔آخر میں انہوں نے پاکستان بزنس فورم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عشائیہ تقریب کے میزبان چوہدری مظفر اور چوہدری زاہد  راجووال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے وطن عزیز پاکستان کی ترقی و بہتری کے لئے کام جاری رکھیں گے اور یورپ میں پاکستان کا بہتر امیج پیش کریں گے۔