ڈالر کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو کر 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا

پیر 4 دسمبر 2023 22:42

ڈالر کی قیمتوں  میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر 72 پیسے سستاہونے کے بعد 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب پیر کو ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس مسلسل تاریخ رقم کر رہا ہے ۔