سی ای اوبینک آف آزاد جموں و کشمیر خاور سعید کا بینک کے مختلف دفاتر اور برانچز کا دورہ

منگل 5 دسمبر 2023 21:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور سی ای او خاور سعید نے گزشتہ روز مظفرآباد میں بینک کے مختلف دفاتر اور برانچز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دسمبر میں بھرپور محنت کر کے طے شدہ اہداف حاصل کئے جائیں اور حالیہ برسوں کی تاریخی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹاف کو ہدایات دیں کہ کسٹمر سروسز کے معیار پر توجہ دیتے ہوئے صارفین کے ساتھ بزنس تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے برانچز میں موجود صارفین سے بھی گفتگو کی اور صارفین کو یقین دلایا کہ حکومت آزاد کشمیر، بینک کے چیئرمین بورڈ خان عبد الماجد خان اور ممبران کی زیرسرپرستی بینک کو شیڈولڈ بینک کا درجہ دلوا کر عوام کو جدید بینکاری کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔