اداکارہ اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

خانہ کعبہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں

منگل 5 دسمبر 2023 23:32

اداکارہ اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے خانہ کعبہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو اپنے دل اور دعاوں میں ہمیشہ یاد رکھیں جو اپنے گھروں سے جلا وطن ہونے اور 75 سال سے زیادہ عرصے تک نسل پرستی کو برداشت کرنے کے بعد اب ایک وحشیانہ نسل کشی سے گزر رہے ہیں، وہ اس ظلم سے آزاد ہوجائیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر حمزہ امین کو پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔