نائیجیریا میں مذہبی تقریب پر فضائی حملہ، 120افراد ہلاک

منگل 5 دسمبر 2023 20:40

نائیجر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) نائیجریا میں مذہبی تقریب پر فضائی حملے میں 120 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل نائیجیرین افواج نے مذہبی تقریب پر فضائی حملہ کر کی120 افراد کو ہلاک کردیا ، نائیجیرین فوج نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ایک ڈرون نے غلطی سے توڈون بیری گائوں کو نشانہ بنایا جہاں مذہبی اجتماع ہو رہا تھا۔

(جاری ہے)

حملے کے اعتراف کے بعد صدر بولا احمد تینوبو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک، پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے مقام پر میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے تقریب ہو رہی تھی۔نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نارتھ ویسٹ زونل آفس کو مقامی حکام سے تفصیلات موصول ہوئی ہیں کہ اب تک 85 لاشوں کو دفنایا جا چکا ہے جبکہ 66افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ،رہنماء اب بھی کمیونٹی رہنمائوں سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ گائوں تک پہنچنے کے لیے کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔