لیاقت جتوئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا
ساجد علی بدھ 6 دسمبر 2023 15:27
(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے دادو میں 9 دسمبر کو جلسہ ہوگا، جلسے میں جی ڈی اے کے مرکزی قیادت شرکت کرے گی، اس جلسے میں لیاقت جتوئی کی جانب سے جی ڈی اے میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ کل جی ڈی اے کے رہنماؤں سید صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور دیگر سے ملاقات بھی کریں گے۔
اس سے پہلے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، انہوں نے بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں پیر پگارا کے ساتھ ہوں اور مل کر الیکشن لڑیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے جب کہ بشیر میمن سندھ میں مسلم لیگ ن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ادھر استحکام پاکستان پارٹی نے بھی سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کو ایک اوربڑا جھٹکا دیا ہے، پی ٹی آئی کے دو سابق ایم این ایز اور ایک سابق صوبائی وزیر نے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، دو سابق ارکان قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ایک سابق صوبائی وزیر کی بھی آئی پی پی قیادت سے ملاقات ہوئی۔ بتایا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دُلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی کی ملاقات ہوئی، سابق صوبائی وزیرکرنل ریٹائرڈ محمد انور نے بھی جہانگیرترین سے ملاقات کی، تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے، جہانگیرترین نے تینوں رہنماوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، اس ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرورخان، اسحق خاکوانی، عون چوہدری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات
-
اسرائیل کی عالمی فوجداری عدالت پر تنقید
-
بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، وزیراعلیٰ نے ہائیڈروپاور پراجیکٹس کیلئے واٹرچارجزبڑھانے سے روک دیا
-
چینی کمپنیوں کی لاہور کے نزدیک 2 ہزار ایکڑ رقبے پر گارمنٹ سٹی بنانے کی تیاری
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
-
مصنوعی ذہانت کا استعمال، نئے یورپی قوانین باقی دنیا کے لیے مثال
-
پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ
-
پاکستان اور جرمنی کے درمیان متبادل توانائی، صنعت، معدنیات، آئی ٹی، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی جرمنی کی این جی او گلوبل بریجز ، برلن کے وفد سے ..
-
وفاقی ٹیکس محتسب کی مشاورتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس
-
ایران میں صدر رئیسی کی موت کا سوگ
-
شہریوں کا سپریم کورٹ سے پاورڈویژن‘سنٹرل پرچیزنگ کمپنی ‘نیپرااور ڈسکوز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا مطالبہ
-
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے ساتھ ساتھ ’’شنگھائی سپرٹ‘‘پر پختگی سے کاربند ہے، رکن ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کا فروغ ترجیح ہے ،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایس سی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.