شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مقرر

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی مقرر کر دیا گیا

بدھ 6 دسمبر 2023 23:17

شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) شاہ محمود قریشی ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی مقرر کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں۔پارٹی اعلامیے میں کہا گیا کہ سیف اللّٰہ ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق غنی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔