سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر اینٹوں کے بھٹہ سیل،ایک لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 6 دسمبر 2023 23:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) محکمہ تحفظ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ نے سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر اینٹوں کے بھٹہ کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ نے ریجن کی تحصیل پپلاں میں اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے غریب آباد میں سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر امیر نواز کے بھٹہ کو سیل کر کے ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ اس موقع پر تحفظ ماحولیات حکام کا کہنا تھا کہ سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹے غیر معیاری ایندھن کا استعمال کر کے کالا دھواں خراج کرتے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :