لیسکو کی چشمان مارکیٹ میں بڑی کارروائی، 24دکانوں پر بجلی کی چوری پکڑی گئی

بدھ 6 دسمبر 2023 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن کے حکام نے چشمان مارکیٹ میں سرچ آپریشن ،دوران چیکنگ ایک تھری فیز میٹر مشکوک پایا گیا،مزید تحقیقات سے پتا چلا کہ میٹر کا سوفٹ ویئر بریچ کرکے بجلی چوری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

چوری کی بجلی مارکیٹ میں موجود 24 دکانوں کو سپلائی کی جارہی تھی جس کی وجہ سے ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ لیسکو حکام نے میٹر قبضے میں لے کر ملزمان کے خلا ف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 42121 یونٹس بھی چارج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :