ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 6 دسمبر 2023 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایچ بی ایل اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران نے شرکت کی۔ افسران سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پاکستان غریب لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا ہے جس کا بنیادی مقصد غریب اور نادار لوگوں کی مالی مدد کرنا ہے اس لیے اس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو ملنے والی امداد صاف شفاف طریقے سے ان تک پہنچائی جائے کیونکہ یہ ان کی امانت ہے اور امانت میں خیانت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کو چاہیے کہ وہ مل کر غریب لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ امداد کی حصول میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کو حکومت کی جانب سے دی گئی مالی امداد بغیر کسی پریشانی کے ان کو فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی خوشحال طریقے سے گزار سکیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غریب و نادار اور بیواو¿ں کے لئے جو امداد دی جارہی ہے وہ ایک امانت ھے اور آپ لوگوں کے فرائض منصبی میں شامل ھے کہ بغیر کسی کوتاہی کے وہ امانت ان تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :