معروف نعت خواں اورماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کواس دنیا سے رخصت ہوئے سال بیت گئے

جمعرات 7 دسمبر 2023 12:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) معروف نعت خواں اورماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کواس دنیا سے رخصت ہوئے سال بیت گئے ،جمعرات کو انکی7ویں برسی منائی گئی ۔7دسمبر 2016 کوجنید جمشید بھی پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہواتھا۔اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے 52 سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

3 ستمبر1964کو کراچی میں پیداہونے والے جنید جمشید نے کیریئر کا آغاز میوزک بینڈ وائٹل سائنز سے کیا اورپہلے ہی البم کی ریلیز نے انہیں شہرت کی ان بلندیوں تک پہنچایا جس کی مثال آج بھی ملنا مشکل ہے۔البم میں شامل گیت دل دل پاکستان نے ریکارڈ قائم کیا،1999میں ریلیز کی گئی ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت اس دور کے سپر ہٹس میں شامل رہے۔سال2002 میں اپنی چوتھی اورآخری البم کے بعد اسلامی تعیلمات کی جانب ان کا رجحان بڑھنے لگا اورماضی کے پاپ اسٹارایک نعت خواں کے طورپرابھرتے نظر آئے۔2007 میں جنید جمشید کو 500بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیاگیا جبکہ 2014 میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔