کشمیری محققین نے نایاب مکھی دریافت کر لی

جمعرات 7 دسمبر 2023 12:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموںوکشمیر میں محققین نے ایک نایاب مکھی دریافت کی ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق Stratiomys Brunettii نامی اس مکھی کو کشمیری محققین فردوس یتو، عامر مقبول اور اعزاز احمد واچکو نے دریافت کیا ہے ۔ انہوں نے اس مکھی وادی کے علاقوں احربل ، لاڈی آنگن اور گلمرگ میں تلاش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان تینوں کی یہ دریافت یورپی جرنل آف ٹیکسونومی میں شائع ہوئی ہے۔صہیب فردوس نے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ اکثرمکھیوں کی نئی نسلیں دریافت کرنے کی مہم چلاتے ہیں اور انہوں نے یہ مکھیاں2021میں اپنی مہم کے دوران جمع کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ متحرک رنگوں والی لیکن نایاب مکھیوں کی اس نئی نسل کے نمونے شمال مغربی ہمالیہ (اہربل ، لاڈی آنگن ، گلمرگ ) سے جمع کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نایاب مکھی جو بنیادی طور پر یورپ سے تعلق رکھتی ہے کشمیر میں بہتے پانی کے آس پاس اونچائی پر پائی جاتی ہے۔