سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس میڈیسن کلینک کے افتتاح کی تیاریاں شروع

جمعرات 7 دسمبر 2023 18:46

سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس میڈیسن کلینک کے افتتاح کی تیاریاں شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس میڈیسن کلینک کے افتتاح کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں گھرکی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے وفد نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس میڈیسن کلینک کا دورہ کیا اس کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا ہے اور پھر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے ملاقات کی ہے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اس موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس میڈیسن کلینک کا جلد افتتاح ہوگا، یہ ہمارے کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کیونکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس میڈیسن کلینک بنایا گیا ہے، جس میں کھلاڑیوں کی دوران کھیل ہونے والی ہر قسم کی انجریز کا علاج کیا جائے گا، ان کو نیوٹریشن اور ڈائیٹ کے بارے میں آگہی دی جائے گی تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کے فٹنس کے مسائل ختم ہوسکیںاور ایسے کھلاڑی جن کے پاس پیچیدہ قسم کی انجریز کیلئے اخراجات نہیں وہ سب سپورٹس میڈیسن کلینک سے مستفید ہوسکیں گے، اس سے ہماری سپورٹس ترقی کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹرز کے وفد کو ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز کے ڈویژنل کوچز کے تربیتی پروگرام کی کلاس کا بھی دورہ کرایا ہے جہاں پر ڈاکٹرز نے کوچز سے انجریز کے متعلق سوالات بھی کیے اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز میں تربیت حاصل کرنے والے ڈویژنل کوچز سے تربیتی کلاسز کے بارے میں بھی سوالات کیے ہیں ۔ڈاکٹرز کے وفد جس میںڈاکٹرخرم،ڈاکٹرحبیب اورڈاکٹرنعیم شامل تھے انہوںنے سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس میڈیسن کلینک کا آغاز کو ہماری سپورٹس کیلئے اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہماری سپورٹس ترقی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :