انٹرزونل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، پشاوراوربنوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:46

انٹرزونل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، پشاوراوربنوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام انٹر زونل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بنوں اور پشاور کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور کرکٹ گرانڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں پہلا سیمی فائنل بنوں اور مردان کے درمیان کھیلاگیا جس میں بنوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 81 رنز بنائے جس میں ثانیہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35، اورعابدہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہی جواب میں مردان کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 79 رنز بناسکی، ناز نے 21 اور نایاب 15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہی، بنوں کی طر ف سے شبنم نے تین، نسیمہ، ثانیہ اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اس طرح بنوں نے دو رنز سے کامیابی حاصل کی دوسرا سیمی فائنل پشاور اور ملاکنڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اورز میں 147 رنز بنائے جس میں بختاور 37، آسیہ 19،زہرہ23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہی جواب میں ملاکنڈ کی ٹیم 57 رنز بناسکی اس طرح پشاور نی90 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :