
حکومت کا پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں بانڈزکی نیلامی کا فیصلہ
حکومت بانڈز کی نیلامی سے 30 ارب روپے اکھٹے کرے گی، سٹاک ایکسچینج میں دسمبر سے فروری تک اجارہ سکوک بانڈ جاری ہوں گے
جمعرات 7 دسمبر 2023 21:50

(جاری ہے)
پاکستان سٹاک ایکسچینج سے جاری اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سکوک بانڈ کی پہلی نیلامی رواں ماہ 8 دسمبر 2023ء کو کی جائے گی، اس کے بعد دوسری نیلامی آئندہ برس کے اوائل میں 23 جنوری 2024ء کو ہوگی جب کہ تیسری نیلامی کے لیے 20 فروری 2024ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش ہے، اصلاحات اور آئی ایم ایف کے اطمینان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، اس وقت ہماری سٹاک مارکیٹ خطے کی تمام مارکیٹوں سے زیادہ منافع بخش ہے۔ پی وی ایم اے کے چئیرمین اور اسلام آباد چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے پیکج اور مثبت جائزہ رپورٹ، مالی نظم و ضبط اور بہترمنافع نے سرمایہ کاروںکے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، تاہم معیشت اب بھی مشکل میں ہے اور جی ڈی پی 2.5 فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں بیس سے پچیس ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے فیصلے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دوست ملک درجنوں شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا جس سے پیداوار اور روزگار بڑھے گا، دوست ممالک پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار کے بعدسرمایہ کاری کا فیصلہ کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ پاکستان اور بھارت کے بحران میں مداخلت نہیں کرے گا، وینس
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
عوام کا حکومت پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.