پاکستانی گلوکارکا بھارتی گلوکارسونوگم پرگانا چوری کرنے کا الزام

جمعرات 7 دسمبر 2023 22:12

پاکستانی گلوکارکا بھارتی گلوکارسونوگم پرگانا چوری کرنے کا الزام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) ہر چیز کی طرح پاکستان میں میوزک انڈسٹری بھی کئی نشیب و فراز سے گزری ہے، تاہم سب سے بری بات کاپی رائٹ قوانین یا اس کی کمی ہے، بھارت کی جانب سے بار بار پاکستانی موسیقی چوری کی جاتی ہے اور بھارت اصل فنکاروں کو کوئی کریڈٹ دینے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتا۔نصرت فتح علی خان جیسے لیجنڈز سے لے کر نوجوانوں تک، تمام پاکستانی گلوکاروں کو بار بار اس کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ سونو نگم کا نیا گانا بھی پاکستانی گانے کی کاپی ہے ۔

(جاری ہے)

سونو نگم نے حال ہی میں ڈی جے شیز ووڈ کے ساتھ مل کر ٹی سیریز کے لئے ایک گانا گایا ہے جس کا عنوان سن زارا ہے۔سن زرا پاکستانی گلوکار عمر ندیم کے گانے اے خدا کی کاپی ہے۔ انہوں نے یہ گانا 14 سال قبل ریلیز کیا تھا ۔عمر ندیم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر سونو نگم کو 2009 کا گانا اے خدا چوری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں دو ویڈیو شیئر کیں ایک سونو کے حالیہ ٹریک اور دوسری ان کا اپنا گانا ۔عمر ندیم نے چوری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس موقع پر ایسا کچھ ہوتا ہے تو انہیں زیادہ پرواہ نہیں ہے لیکن وہ کم از کم کریڈٹ میں ان کا ذکر کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :