جونیئرہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے ہرادیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 22:19

جونیئرہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے ہرادیا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جاری ملائشیا کے شہر کوالمپور میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے ہرادیا ہے۔ ارشد لیاقت نے اپنی شاندار ہیٹرک مکمل کی۔ ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پول کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک مکمل کی۔ ارشد لیاقت نے 19 ویں، 30ویں اور 54ویں منٹ میں تین گول کئے۔ جبکہ کپتان عبدالحنان شاہد نے 32 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ایک گول سکور کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل کے اختتام تک کسی کھلاڑی نے گول سکور نہیں کیا۔مین آف دی میچ ارشد لیاقت قرار پائے۔ پاکستان ایونٹ کا تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔