پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن 12 دسمبر کو سماعت کرے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 دسمبر 2023 12:01

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2023ء ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ دوبارہ پارٹی الیکشن کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد دو دن کے اندر الیکشن کروا دیا،نہ ووٹر لسٹ بنی نہ کوئی اور انتظامات کئے، بند کمرے میں ایک شخص کو چیئرمین بنا دیا گیا،نہ کاغذات نامزدگی ہوئی نہ اسکورٹنی اور نہ ہی فائنل لسٹ لگی، ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ آپ کس حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے، کیا آپ کی ممبر شپ ختم نہیں ہوچکی؟۔

وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ نہیں ختم ہوئی اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے،ہم الیکشن نے قبل مرکزی آفس معلومات بھی لینے گئے تھے لیکن کسی نے مجھے کا کاغذات نامزدگی نہیں حاصل کرنے دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا آپ پارٹی کے ممبر ہے یا آپکی ممبر شپ ختم کردی گئی ہے۔جس پر وکیل نے بتایا کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے ممبر ہے انکی ممبر شپ ختم نہیں ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے اسفسار کیا کہ آپ کے نامزدگی فارم حاصل کرنے کیلئے کیا کوشش کی،وکیل نے بتایا کہ ہم مرکزی دفتر گئے ویڈیو ثبوت بھی جمع کیے گئے ہیں،ہم نے تحریری شکایت نہیں کی لیکن خود وہاں گئے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ وڈیو ثبوت دکھا دیں۔وکیل نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ایک نیا پارٹی الیکشن کا آرڈر جارے کرے۔

متنازعہ لوگوں کے حوالے پارٹی نہ ہونے دیں۔ممبر کے پی نے کہا کہ بار بار الیکشن نہیں کروائے جا سکتے پارٹی الیکشن ایک ہی بار ہوتے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہے،دوبارہ الیکشن کو بھول جائیں،آئین یہ نہیں کہتا کہ ہم بار بار الیکشن کا حکم دیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر ابتدائی سماعتیں منظور کر لیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا ۔الیکشن کمیشن 12 دسمبر کو سماعت کرے گا۔