صحت مند معاشرے میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں، چوہدری محمد یاسین

جمعہ 8 دسمبر 2023 17:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) ممبرقانون ساز اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں، سپورٹس سٹیڈیم کی ضروریات کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکندر حیات سپورٹس سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے آغاز کے موقع پر کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر ے گی جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ انہوں نے یوتھ کونسلر سید مصدق حسین شاہ اور شفیق الرحمان کو یقین دلایاکہ وہ سٹیڈیم کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں 34ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔