اینیمل کی کامیابی کے بعد انوراگ کشیپ دوبارہ رنبیر کیساتھ کام کے لئے پرجوش

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:19

اینیمل کی کامیابی کے بعد انوراگ کشیپ دوبارہ رنبیر کیساتھ کام کے لئے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو خوبصورت اداکار قرار دے دیا جبکہ رنبیر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ مستقبل میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم ساز نے دونوں اداکاروں کی تعریف میں کہا کہ دونوں اب ایک جوڑا ہیں، دونوں ہی باصلاحیت ہیں، تصور کریں کہ ایک ہی گھر میں کتنا ٹیلنٹ موجود ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے رنبیر کپور کی فلم اینیمل ابھی تک نہیں دیکھیں، تاہم اگر یہ کامیاب ہوتی ہے تو یہ رنبیر کیلیے بہت ہی اچھی بات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کون ہے جو رنبیر کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہییگا۔

متعلقہ عنوان :