بیوفائی کے باعث علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں، عامر اور فریال پھر ساتھ ساتھ

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:19

بیوفائی کے باعث علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں، عامر اور فریال پھر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) گزشتہ دنوں شوہر کی مبینہ بیوفائی کے باعث علیحدگی کی افواہوں کے بعد پاکستان کے مقبول سابق باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے متعلق خاصی خاموشی تھی تاہم اب لگتا ہے کہ عامر ایک بار پھر صرف اہلیہ ہی کی زلفوں کے اسیر ہیں۔

(جاری ہے)

سابق باکسر نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ شرکت کی۔عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس تقریب سے تصاویر شیئر کی ہیں۔اس جوڑے کو ایک ساتھ خوش وخرم دیکھ کران کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :