پہلے دور کے فنکار زیادہ شائستہ اورتہذیب یافتہ تھی: اداکارہ میرا

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:48

پہلے دور کے فنکار زیادہ شائستہ اورتہذیب یافتہ تھی: اداکارہ میرا
اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) فلمسٹار اداکارہ میرا نے نئے فنکاروں سے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اخلاقیات سے عاری قرار دے دیا۔پہلے کے فنکار زیادہ شائستہ تھے وہ تہذیب یافتہ تھے اور کام کی اخلاقیات و آداب جانتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی شو میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ پہلے دور کے فنکار ایک دوسرے سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض نہیں ہوتے تھے،تاہم اب نئے فنکار صبرو تحمل اور اخلاقیات سے عاری ہیں۔

میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر شخص پر ہے۔اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :