ظلم و بربریت کی انتہاء، جھنگ میں عمر رسیدہ معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

متاثرہ خاتون اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہائش پذیر ہے، پولیس کی جانب سے گھناونے جرم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لینے کا دعوٰی

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 دسمبر 2023 20:06

ظلم و بربریت کی انتہاء، جھنگ میں عمر رسیدہ معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2023ء) ظلم و بربریت کی انتہاء، جھنگ میں عمر رسیدہ معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، متاثرہ خاتون اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہائش پذیر ہے، پولیس کی جانب سے گھناونے جرم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لینے کا دعوٰی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ضلع جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں دو درندہ صفت ملزمان نے 48 سالہ معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ معذور خاتون اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہتی ہے، بوڑھی بیوہ ماں بھیک مانگ کر اپنا اور بیٹی کا پیٹ پالتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے مرتکب اللہ دتہ اور عاصم نامی دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ قادر پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان نشے کے عادی بھی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو جلد سے جلد تفتیش مکمل کر کے، ان کا جرم ثابت کر کے سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔
                                                                                       

متعلقہ عنوان :