گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کی 780 طالبات موت کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 9 دسمبر 2023 12:11

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کی 780 طالبات موت کے ..
میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) میرپور خاص کے شہر میرواہ گورچانی میں 35 برس قبل تعمیر ہونے والی عمارت جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کی عمارت 35 برس قبل تعمیر کی گئی تھی جو کہ محکمہ تعلیم کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے 2011 اور 2021 کی تباہ کن برساتوں کی وجہ سے پوری عمارت زبوں حالی کا شکار ہے ہیڈ مسٹریس کے دفتر سمیت دیگر کلاس رومز کی چھتوں کا پلستر گر چکا ہے -اسکول میں زیر تعلیم تقریباً 780 طالبات خوف کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اسکول کی طالبات اور اساتذہ  کی قیمتی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں مگر محکمہ تعلیم خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے - گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کی خستہ حالی کی اطلاع ملتے ہی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں اسکول پہنچ گئے اور اسکول کا معائنہ کیا اور اسکول عمارت کی خستہ حالی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی عمارت انتہائی خستہ حال ہے اور کسی وقت بھی کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس کی فلفور مرمت کرائی جائے تاکہ ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے -دوسری جانب شہریوں نے گورنر سندھ ،نگراں وزیر تعلیم ،کمشنر میرپورخاص ،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کی عمارت کی فلفور مرمت کرائی جائے

متعلقہ عنوان :