چینی باشندے سے موبائل فون چھیننے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

سپیشل ٹیم نے ملزمان کو پنجاب ،خیبرپختونخوا کی بائونڈری سے گرفتار کیا

ہفتہ 9 دسمبر 2023 13:50

چینی باشندے سے موبائل فون چھیننے والا 2 رکنی گروہ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) چینی باشندے سے موبائل فون چھیننے والے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سول لائنز عبدالحنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل ملزمان نے مال روڈ پر نجی ریسٹورنٹ کے باہر چینی باشندے سے موبائل فون چھینا جس کا تھانہ سول لائن میں فوری مقدمہ درج کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سول لائنز کی سپرویژن میں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

عبدالحنان نے مزید بتایا کہ سپیشل ٹیم نے ملزمان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی بائونڈری سے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ایاز اور حسنین شامل ہیں، ملزمان سے 10موبائل فونز، 2پسٹل و نقدی برآمد کر لی، ملزمان نے 30 کے قریب وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔