بھارت میں تھانے میں مسلمان خاتون کو پولیس کی گولی لگ گئی، ویڈیو وائرل

ہفتہ 9 دسمبر 2023 20:19

بھارت میں تھانے میں مسلمان خاتون کو پولیس کی گولی لگ گئی، ویڈیو وائرل
علیگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں تھانے کے اندر پولیس افسر کے پستول سے چلنے والی گولی خاتون کو لگ گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ علیگڑھ میں پیش آیا جہاں کوٹ کوتوالی کے علاقے میں پولیس اسٹیشن کے اندر 50 سالہ خاتون عشرت اپنے پاسپورٹ کی انکوائری میں تھانے آئی ہوئی تھیں۔

وہ عمرے پر جانا چاہتی تھیں تاہم انہیں پولیس نے تھانے بلایا تھا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ تھانے پہنچیں جہاں انسپکٹر منوج شرما سے پسٹل چل گیا اور گولی سیدھا خاتون کے سر میں جالگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لئے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس پاسپورٹ کا این او سی دینے کیلیے خاتون سے رشوت مانگ رہی sتھی اور ان کی تھانے میں پولیس سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔واقعے میں ملوث انسپکٹر منوج شرما کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم وہ فرار ہے اور تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔