’موجود ہ مسائل کا حل نیشنل پارٹی کے پاس، بارڈر پر ٹوکن اور بھتہ مافیا کا راج ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ / جنرل جان محمد بلیدی

۵ لوگ شدید مسائل میں مبتلا ہیں نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر تمام مسائل کو حل کریگی، شمولیتی جلسہ عام سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

ّ تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے سری کہن تربت میں گورکوپ، جمک، سگک، پیدارک اور کولواہ سے سینکڑوں افراد کی طاہر بلوچ اور محمد حیات کی سربراہی میں نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ کولواہ، سکگ، جمک و پیدارک کے علاقے ضلع کیچ میں سب سے زیادہ مسائل و مشکلات کا شکار ہیں انھوں نے کھاکہ کیچ ہم سب کا ہے اس کے مسائل اور مشکلات بھی ہمارے ہیں تعلیم صحت اور روزگار جیسے انھیں مسائل موجود ہیں ان کا حل نیشنل پارٹی کے پاس ہے بارڈر پر ٹوکن اور بھتہ مافیا کا راج ہے لوگ شدید مسائل میں مبتلا ہیں نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر تمام مسائل کو حل کرے گی بارڈر کو لوگوں کے لیے آزاد کرئے گا تمام لوگوں کو روزگار کا حق دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کولواہ، گورکوپ، جمک سگک اور دیگر علاقوں سے تربت آنے والے لوگوں کو آسان اقساط اور قیمت پر رہائشی پلاٹ دیا جائے گا۔ انھوں نے کھاکہ ہم نے تربت میں سستے رہائشی اسکیم متعارف کرائے۔ سیٹلائٹ ٹان اور میرانی اسکیم ہم نے لوگوں کو دیئے۔ تربت کے اسکول و کالجز ، یونیورسٹی میڈیکل کالج، کیڈٹ کالج ، بلوچستان ریزیڈنشل کالج ہم نے دیے۔ ہم نے لوگوں کو روزگار دیا اور ہم ہی ان کے مستقبل کے مسائل حل کریں گئے۔

سرکاری ملازموں کے لیے بھی رہاشی اسکیم لائیں گئے۔ لینڈمافیا سے تمام سرکاری زمینیں واپس لیں گئے اور غریبوں کے لیے رہاشی اسکیم بنائیں گئے۔ انھوں نے کھاکہ تربت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو فعال کیا جائے گا شہریوں کی سہولت کے لیے گرین بس اسکیم متعارف کرائیں گئے اور ہر بچے کے لیے تعلیم کو یقینی بنائیں گئے۔ انھوں نے کھاکہ ہمیں اپنے قوم پرست ہونے پر فخر ہے قوم پرست سیاست کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کے سیاسی و معاشی حقوق محفوظ ہیں انھوں نے کھاکہ ٹھپہ مافیا کی پریشانی روز بہ روز بڑھتی جائے گی۔

اب ٹھپہ نہیں ہوگا انتخابات ہونگے اور لوگوں کا فیصلہ ہوگا۔ انھوں نے کھاکہ جو لوگ پارٹی میں بارہ دسمبر کو شامل ہورہے ہیں وہ بی ایس او اور میر غوث بخش بزنجو کے کارواں کے ساتھی رہے ہیں۔ جلسے سے واجہ ابوالحسن ، جسٹس ریٹائر شکیل احمد بلوچ، فدا حسین دشتی، بوھیر صالح ، میران عطا، ملا برکت ، مشکور انور، کیپٹن اسلم بلوچ، حیات بلوچ اور طاہر بلوچ نے خطاب کیا۔

جمک گورکوپ، سگک سے مندرجہ زیل افراد نے اپنے خاندانوں کے ساتھ پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا جن میں بابل ولد پھلان، محمد حیات لعل بخش، اکبر ولد حاجی صوالی، سابق چیرمین سعید احمد ولد محمد یوسف، ریاض احمد ولد حسین، محمد عظیم ولد پیری، جام غلام قادر ولد کریم بخش، داد محمد ولد نیک بخت، عوض احمد ولد علی مراد، حبیب ولد گہرام، دلمراد بوھیر، فقیر ولد علی بخش، محمد عظیم ولد پھٹان، فضل کریم ولد شہداد، ریاض احمد ولد عبدالرحیم، راشد ولد مراد، حاصل ولد شہبیک اور ظریف ولد خداد سمیت سینکڑوں افراد نے نیشنل پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کردیا۔