خضدار بم دھما کہ میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید، ایک شخص زخمی

اتوار 10 دسمبر 2023 19:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2023ء) خضدار بم دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید ، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی تھانہ خضدار عبداللہ پندرانی کے مطابق اتوار کے روز آغا سلطان ابرا ہیم خان روڈ پر بم دھما کہ کے نتیجے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خضدار کے ایس ایچ او محمد مراد جاموٹ موقع پر شہید جبکہ ایک راہ گیر ابوبکر ولد علی نواز ساکن نال خضدار شدید زخمی ہوگئے۔ دھما کہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ نعش اورزخمی کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ۔ \378

متعلقہ عنوان :