ڈاکٹر فرخ سعید کو رائل کالج آف فزیشنز سے فیلوشپ حاصل

پیر 11 دسمبر 2023 15:28

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2023ء) ہری پورسے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان سعید اختر خان مرحوم ایڈووکیٹ کے فرزند ڈاکٹر فرخ سعید کو برطانیہ کے باوقار ادارہ رائل کالج آف فزیشنز نے فیلوشپ عطا کر دی۔ ان کے علاوہ دنیا بھر سے ماہر ڈاکٹرز کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔ رائل کالج آف فزیشن جیسے معتبر ادارہ سے ملنے والے اس اعزاز کو ڈاکٹر فرخ سعید نے اپنے اور اپنے ملک کےلئے باعث فخر قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرخ سعید گذشتہ 10 سال سے برطانیہ میں بطور ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، آج کل انگلینڈ کے سب سے بڑے ہیلتھ ٹرسٹ برٹش ہیلتھ کیئر میں کنسلٹنٹ ان میڈیسن کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ایم آر سی پی یو کے میں 2017ءمیں کمپلیٹ کی۔ ڈاکٹر فرخ سعید نے اس کامیابی کو اپنے مرحوم والد کو تفویض کیا اور کہا کہ یہ والد کی خواہش تھی کہ وہ اس سنگ میل کو عبور کریں، میری محنت کے ساتھ ساتھ والدین اور فیملی کے علاوہ دوست احباب کی دعائیں بھی شامل تھیں، فیلو شپ سے علاقہ اور ملک کا نام روشن کرنے کا موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :