درجنوں نوجوانوں نے مرتضی گیلانی کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

پیر 11 دسمبر 2023 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ لچھراٹ یوتھ ونگ کا شمولیتی پروگرام گیلانی ہائوس روانی میں زیر صدارت سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ لچھراٹ ،سابق وزیر حکومت و رہنما مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر پیر سید مرتضی علی گیلانی انعقاد پزیر ہوا۔ حلقہ لچھراٹ سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر درجنوں نوجوانوں نے مرتضی گیلانی کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

حلقہ لچھراٹ مسلم لیگ (ن) مرتضی گیلانی کی قیادت میں متحد و منظم ہے اورپارٹی کی مظبوطی کے لیئے رات دن کوشاں ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی گیلانی نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں نوجوانوں کی مدد سے لچھراٹ میں دوبارہ تعمیر وترقی کے دور کا آغاز ہوگا،موسمی پرندوں کا اس بار مکمل علاج کریں ہر بار نئے چہرے لیکر عوامی حقوقِ پہ شب خون نہیں مارنے دیں گی ۔

(جاری ہے)

برادری ازم کے بت پاش کریں گے ،لچھراٹ میں برادری ازم ناسور بن چکا ہے میری کوئی برادری نہیں حلقہ کی عوام ہی میری برادری ہے برادری ازم کی سیاست پہ کبھی یقین نہیں رکھا اس بار کاالیکشن تخت یا تختہ ہو گا عوامی خادم ہوں عوامی خدمت میں ہی عافیت سمجھتا ہوں میرا ماضی گواہ ہے میں ہمیشہ غریب کے ساتھ کھڑا رہا جلد لچھراٹ میں ایک بڑا کنونشن منعقد کرکے مرکزی قیادت کو مدعو کرونگا ۔

راجہ فاروق حیدر خان،شاہ غلام قادر سمیت تمام قیادت پہ مکمل اعتماد ہے کسی بہروپیے کو مسلم لیگ میں نہیں گھسنے دیں گے اس بار مکمل پہرہ دیں گے۔اس موقع پہ شامل ہونے والوں میں نقاش گیلانی، ضعیب گیلانی، شفیق گیلانی،احسن عباسی، حاجی عبدالعزیز، محب گیلانی، حیدر علی گیلانی،عدیل گیلانی،حسنین گیلانی، احمد گیلانی،مفصل گیلانی، مفسر خان، عبداباسط چوہدری، محمد شوکت، محمود عباسی، ناصر عباسی،فیضان عباسی،حاجی عبدالعزیز، راجہ ذوالقرنین، راجہ ارشد،راجہ طارق، عبداللطیف،سعید عباسی،چوہدری یوسف،چوہدری مہتاب،افضال گیلانی،شاہد گیلانی، نعیم گیلانی،سید ایاز گیلانی،سید سرفراز،سید ذین،خاور گیلانی،سید اظہر گیلانی،سلیم قریشی،یاسر قریشی،سعید قریشی ہونے والوں کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا اور اپنی ٹیم کا حصہ بننے پہ مبارکباد پیش کی۔