شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ کے گانے کا ٹیزرجاری کردیا

پیر 11 دسمبر 2023 21:36

شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ کے گانے کا ٹیزرجاری کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے لئے اب تک سال 2023 ایک کامیاب سال ثابت ہو رہا ہے، سال 2023 میں ان کی آخری فلم ’’ڈنکی‘‘ جو تمام ریکارڈ توڑنے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے فلم کے گانے ’’او ماہی‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ فلم ایک کامیڈی ڈرامہ ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی فلم ’’پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ کے ریکارڈ توڑ بزنس کے بعد اب فلم ’’ڈنکی‘‘ بھی ڈنکا بجانے کو تیار ہے۔