ضلع چنیوٹ کے ریٹرنگ آفیسرزکا نوٹیفیکیشن جاری

منگل 12 دسمبر 2023 17:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2023ء) الیکشن کمیشن کی طرف ضلع چنیوٹ کے لئے ریٹرنگ آفیسرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاجس کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہونگے۔

(جاری ہے)

اسی طرح این اے 93 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری اور این اے 94 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید فرائض سر انجام دینگے۔پی پی 94 لالیاں کے لیے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چنیوٹ زاہدفرید جبکہ پی پی 97 بھوانہ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ طارق محمود ریٹرنگ آفیسر ہونگے اورپی پی 95 چنیوٹ 1 کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ظہیر عباس سنگرا جبکہ پی پی 96 چنیوٹ 2 کے لیے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق احمد کوہلی ریٹرنگ آفیسر ہونگے۔\378