امریکا ، چین کا آب وہوا کی تبدیلی پرتعاون کا اعادہ

چینی وامریکی عہدیداروں کی دبئی میں ملاقات،موسمیاتی بحران سے نمٹنے پرگفتگ

جمعہ 15 دسمبر 2023 16:13

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2023ء) نچین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شے چن ہوا اور امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے آب و ہوا جان کیری نے ن دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (سی او پی 28) کے دورانن ایک بار پھر ملاقات کین اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فریقین نے حالیہ چین امریکہ سنشائن لینڈ اسٹیٹمنٹ کی مکمل توثیق کی اور دونوں ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کے مستقبل کے نفاذ پر اتفاق کیا۔جان کیری نے کہا کہن چین اور امریکہ کی جانب سے سن شائن لینڈ اسٹیٹمنٹ کے حالیہ اجرائ سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین اور امریکہ کے قومی اقدامات کے ساتھ ساتھ ان عناصر کا تعین ہوتا ہے جن پر موسمیاتی کانفرنس کے عالمی جائزہ میں غور کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہم سب کو امید اور خوشی ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون سے نہ صرف ہماری متعلقہ کوششوں میں تیزی آئے گی بلکہ اس ماحولیاتی کانفرنس کے لئے ایک موقع بھی پیدا ہوگا اور ٹھوس تجاویز فراہم ہوں گی۔شے چن ہوا نے کہان کہن چین اور امریکہ، دو سب سے بڑے ممالک، کو موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہی.دبئی میں ، ہم نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ بیان کین ایک اتفاق پر عمل درآمدن کیا ہے ، یعنی سی او پی 28 کی کامیابی کی حمایت کرنا ہے۔متعلقہ مزاکراتن کین تعطل کے وقت، مسٹر کیری کی ٹیم اور میں نے ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لئے کچھ تجاویز پیش کیں، اور اس کی بنا پرن یہ کانفرنس کامیاب رہی جو خوشی کی بات ہے۔