انجمنِ تاجران شیخوپورہ کے تاجروں نے پی پی 141کی ٹکٹ امجد نزیر بٹ کو دینے کے لئے نواز شریف کو خط ارسال کر دیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 16 دسمبر 2023 13:07

شیخوپورہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 دسمبر 2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے امجد نذیر بٹ (صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ )کی حمائیت میں خط لکھ دیا اور تحریر کیا ہے کہ امجد نزیر بٹ کو شیخوپورہ سٹی سے پی پی 141کی ٹکٹ دی جائے ۔

(جاری ہے)

خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ گیا کہ تاجر وں کی  بہت سی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمدردیاں ہیں مگر امجد نذیر بٹ کو اگر ان کی پارٹی ٹکٹ دیتی ہے تو سب تاجر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر امجد نذیر بٹ کو ووٹ دیں گے کیونکہ امجد نزیر بٹ نے مشکل وقت میں پارٹی کو سپورٹ اور عوام میں پارٹی کا جھنڈا بلند کیا ہے۔