انڈونیشیا میں ہزاروں شہریوں کا امریکی سفارتخانے پر احتجاج

مظاہرین کا غزہ جنگ کیخلاف سفیرکواسرائیل سے واپس پلانے کا مطالبہ

پیر 18 دسمبر 2023 13:32

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2023ء) انڈونیشیا میں ایک بار پھربڑا عوامی احتجاج اور مظاہرے غزہ جنگ کے خلاف سامنے آئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت جکارتہ میں ایک بڑا مظاہرہ اسرائیلی جنگ کے سب سے بڑے حامی اور اسرائیلی اتحادی امریکہ کے سفارت خانے کے سامنے کیا گیا۔ مظاہرین جنگ بندی اور جنگی جرائم بند کرو کے نعرے لگارہے تھے۔

(جاری ہے)

جکارتہ کے علاوہ بھی پورے ملک میں جگہ جگہ عوام نے غزہ کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑے بڑے مظاہرے کیے ، ان مظاہروں کی اپیل ملک کی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ملک بھر میں جگہ جگہ جمع ہونے والے مظاہرین نے انڈوینشیا کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ امریکہ سے اپنا سفیر احتجاجا واپس بلایاجائے کہ اس جنگ اور جنگی جرائم میں امریکہ اسرائیل کا پوری طرح ساتھ دے رہا ہے۔