پی کے 15 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار کے ہجرے میں ورکرز کنونشن کا انعقاد

پیر 18 دسمبر 2023 13:49

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 15 لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے امیدوار عزیز اللہ خان کے ہجرے میں ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں این اے7 سے جماعت کے نامزد امیدوارمولانا محمد اسماعیل ، پی کے 15 کے نامزد امیدوار عزیز اللّہ خان،بشیر محمد خان صدر تحصیل ادینزائی،ابرہیم یوتھ صدر تحصیل ادینزائی، سلطنت یار ایڈوکیٹ سابقہ صدر تحصیل ادینزائی ،شاہد خان سابقہ ویلج ناظم چٹ پٹ،فضل معبود صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے جماعت کے مقامی رہنمائوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے ۔ مولانا محمد اسماعیل نے کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر کارکنوں کو مبارکباد دی اوران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی زیلی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطین کی مسلمانوں کو امداد کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔