فروغ تعلیم و تربیت ہمارا مشن ہے یہ گفٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،عرفان احمد بھٹی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 18 دسمبر 2023 15:49

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 دسمبر 2023ء ) عرفان احمد بھٹی نے کہا کہ فروغ تعلیم و تربیت ہمارا مشن ہے یہ گفٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ان خیالات کا انہوں نےSolveit بھاول نگر کے زیر اہتمام پچپن بوائز سکول میں اور پانچ گرلز ہائی سکول میں پندرہ سو سے زائد جرسیاں گفٹ تقسیم کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ دوسرے مرحلے میں میکلوڈ گنج، منچن آباد اور ڈونگہ بونگہ میں پندرہ سو مزید جرسییاں تقسیم کی جائیں گی۔

جبکہ آخری تقریب کرسمس کے موقع پر بلدیہ کے ملازمین کے بچوں کے لیے منعقد ہو گی جہاں بلدیہ کے عملہ صفائی کے لیے دو سو جرسیاں تقسیم ہوں گی ۔ آج منعقد ہونے والی تقریب میں معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر شفیق احمد، پرنسپل کامرس کالج جناب محمد احمد خان، صدر بار ایسوسی ایشن علی حسین سید، سابق صدر بار کاشف خان خاکوانی، سابق وائس چیئرمین قمر منیر قمر، قانون دان ابوبکر شاد، سابق تحصیل نائب ناظم شاید الزماں ایڈوکیٹ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اردو اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس جناب عبیداللہ سکھیرا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب حافظ عثمان، ماہر تعلیم سابق پرنسپل ملک عزیز الرحمن، معروف کاشت کار رہنما زرعی ماہر رہنما جماعت اسلامی پاکستان افتخار ندیم چودھری، معروف کالم نگار حافظ عمیر حنفی، صدر پریس کلب فہد شفیق، معروف عالم دین مفتی نصراللہ خان، سوشل ویلفیئر آفیسر جناب اظہارِ خالد، پروفیسر نصراللہ خان، انجمن اساتذہ کے رہنما اختر مسلہ اور عبداللہ مسلہ صاحب، ہیڈ ماسٹر سٹی سکول عبدالسلام، بزنس مین ساجد کمبوہ اور زاہد عمر، ڈاکٹر اجمل فریدی، پروفیسر عرفان زمان وٹو ریسکیو سیفٹی آفیسرز عبدالرؤف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان احمد بھٹی نے کہا کہ فروغ تعلیم و تربیت ہمارا مشن ہے یہ گفٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم اساتذہ کے ساتھ ہیں تاکہ وہ تعلیم و تربیت کی نازک ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں ہمارا سکلز ڈویلپمنٹ کا پروگرام اس وقت ستر سے زائد بچوں کو ہنر سکھا رہا ہے۔ والدین کی تعلیم و تربیت کے لیے erdc کے تعاون سے ہم ٹریننگ سیشن کر رہے ہیں۔

کہف سٹوری کلب کے تحت ہم بچوں میں ادبی ذوق کی ترویج کے لئے مسلسل شہر کے پانچ مقامات پر ایکٹویٹی کرریے ہیں۔پروفیسر شفیق احمد صاحب نے خطاب کرتے ہوئے ٹیم Solveit بھاول نگر کو مبارک باد دی اور شہر میں ہونے والے اجتماعی کاوشوں کو سراہا۔تمام مہمانوں اور ٹیم Solveit بہاولنگر کے ہاتھوں سے اساتذہ کرام کو ان کی ڈیمانڈز کے مطابق جرسی گفٹ کے بنڈلز پیش کیے گئے۔اختتام پہ دعا کے ساتھ اساتذہ کرام کو رخصت کیا گیا۔