ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، بدنامِ زمانہ لیڈی منشیات فروشہ گرفتار، آئس برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 19 دسمبر 2023 17:34

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2023ء) کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ ریحانہ کوثر کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے 540گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزمہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش۔