پیپلز پارٹی ملکی سالمیت و بقاء کی ضامن اور محنت کشوں کے حقوق کی ترجمان ہے،نئیر بخاری

منگل 19 دسمبر 2023 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ قوت ہے جو ملکی سالمیت اور بقاء کی ضامن اور محنت کشوں کے حقوق کی ترجمان ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل آفس میں ایک شمولیتی پروگرام میں مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی چیئرمین ویلج کونسل گوگا خان جدون کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے عوام کے نمائندہ پلیٹ فارم کا انتخاب کیا جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں.

یہی پلیٹ فارم ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ہم عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے اس یقین کے ساتھ آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ حق کا علم بلند رکھیں گی. اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے ضلعی صدر سرفراز خان جدون اور دیگر قیادت بھی موجود تھی. سید نئیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولی موقف پر سیاست کی اور یہ ہمارا ہی اصولی موقف تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں اور ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب رہی. پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک میں اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گی.