عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کی ایک نشست اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کیلئے -64 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

جمعرات 21 دسمبر 2023 17:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2023ء) ملک میں عام انتخابات کیلئے تحصیل عارفوالا میں قومی اسمبلی کی ایک نشست اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کیلئے -64 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

(جاری ہے)

این اے 140 کیلئے-27 امیدواران جبکہ صوبائی اسمبلی پی پی195 کیلئے16اور پی پی196 کیلئے-21 امیدواران نے کا غذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں کاغذات نامزدگی -22 دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو سہ پہر 4بجے تک جمع متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کروائے جاسکتے ہیں۔\378