qاحمد خیل وبازید خیل ‘گیس وبجلی بحران نے شدت اختیار کرلی

-شہری مہنگے داموں گھریلو استعمال کے لئے سلینڈر خریدنے پر مجبور ‘ نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 21 دسمبر 2023 20:20

ظ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2023ء) صوبائی دارلحکومت پشاور کے مضافاتی علاقوں احمد خیل اوربازید خیل میں گیس اور بجلی بحران نے شدت اختیار کرلی شہری مہنگے داموں گھریلو استعمال کے لئے سلینڈر خریدنے پر مجبور ہوگئے دوسری طرف محکمہ سوئی گیس اور پیسکو بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود سخت سردی کے موسم میں صارفین کے لئے گیس اور بجلی دستیابی یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں بڈھ بیر کے مضافاتی علاقوں احمد خیل اور بازید خیل میں سردی میں شدت آنے کے بعد سے سوئی گیس پائپ لائنز سے گیس اور بجلی کے تاروں سے بجلی غائب ہوگئی ہیجبکہ تین ماہ سے بجلی کا نام ونشان تک نہیں اور متعلقہ بلدیاتی نمائندوں نے چھپ سادھ لی ہیاور گزشتہ ایک ماہ سے پائپ لائن میں سر ے سے گیس ہے ہی نہیں بجلی اور گیس کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کے باجود بجلی اور گیس کا نام ونشان تک نہیں جس کی وجہ سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں او ر گیس نہ ہونے کی وجہ سیلوگ بازار سے مہنگے داموں سلینڈر خریدنے پر مجبور ہیں یا بغیر ناشتے بچے سکول اور بڑے ڈیوٹیوں پرجانے پر مجبور ہیں جبکہ ایدھن کی لکڑی کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہیان علاقوں کے عوامی وسماجی حلقوں نے شدیدسردی کے موسم میں بجلی اور گیس کی فراہمی میں ناکامی پر محکمہ پیسکو اور سوئی گیس انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں پر اربوں روپے لٹانے کے بجائے ان اداروں کو بند کیا جائیبصورت دیگر ان علاقوں کے عوام پولیو کا بائیکاٹ کرکے سڑکوں پر نکل کر کوہاٹ روڈ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا پر مجبور ہوں گے۔