یمنی زیدی کی جانب سے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

وائرل ہونے والی ویڈیو کو ابتدائی طور پر یمنی زیدی نے اپنے انسٹاگرام اکائوںٹ پر شیئر کیا تھا

ہفتہ 23 دسمبر 2023 15:23

یمنی زیدی کی جانب سے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ڈانس کی ویڈیو وائرل ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) جلد ہی بڑے پردے پر جلوے بکھیرنے والی مقبول اداکارہ یمنی زیدی کی جانب سے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو کو ابتدائی طور پر یمنی زیدی نے اپنے انسٹاگرام اکائوںٹ پر شیئر کیا تھا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی کو اپنی آنے والی فلم نایاب کے ہی گانے شیندی پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈانس ویڈیو میں یمنیٰ زیدی کو سرخ عروسی لباس میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈانس پر تقریب میں موجود افراد بھی انہیں داد دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کی جانب سے ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے ان پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔زیادہ تر صارفین نے یمنیٰ زیدی کے لباس اور ڈانس کی تعریفیں کیں، بعض صارفین نے ان کی خوبصورتی کو بھی سراہا۔صارفین نے یمنی زیدی کی ڈانس کو سراہا، بعض افراد نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے رقص کو بیکار قرار دیا۔کچھ صارفین نے بتایا کہ یمنی زیدی جیسی اداکارہ کو ڈانس کرنا زیب نہیں دیتا جب کہ بعض نے لکھا کہ اداکارہ کو ڈانس ہی نہیں کرنے آتا۔

متعلقہ عنوان :