مظفرگڑھ ، سابق ایم این اے جمشید دستی کی اہلیہ بھی سیاست کے میدان میں آ گئیں،قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

ہفتہ 23 دسمبر 2023 17:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2023ء) مظفرگڑھ سے سابق ایم این اے جمشید دستی کی اہلیہ ناذیہ جمشید بھی سیاسی میدان میں آگئیں۔

(جاری ہے)

ناذیہ جمشید نے مظفرگڑھ میں این اے 175 اور این اے 176 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ان کو ریٹرننگ آفیسر نے جمع شدہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لیے 27 دسمبر کی تاریخ دی ہے ۔ دوسری طرف ہراساں کیے جانے پر روپوش جمشید دستی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔\378